میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کے میانوالی سے ملتان تبادلے کے موقع پر ضلعی پولیس افسران کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے سینئر افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔
تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی اظہر سعید، تمام ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی سیف سٹی، ڈی او ٹریفک، ڈی او سی ٹی ڈی، ایس ایچ اوز اور مختلف برانچز کے انچارجز شریک ہوئے۔ شرکاء نے ڈی پی او میانوالی کی قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور امن و امان کے قیام میں نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اپنے الوداعی خطاب میں کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ سروس کا ناگزیر حصہ ہیں، تاہم میانوالی میں خدمات انجام دینا ان کے لیے باعثِ اعزاز رہا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سے باعزت اور کامیاب انداز میں رخصت ہونا پوری ٹیم کی اجتماعی محنت، باہمی تعاون اور جذبۂ خدمت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دورانِ تعیناتی افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ لگن اور شہریوں کے اعتماد و محبت نے انہیں ہمیشہ حوصلہ دیا۔ میانوالی کے عوام اور پولیس فورس کی محبت ان کا قیمتی سرمایہ ہے جسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
تقریب کے اختتام پر ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی سمیت دیگر افسران نے ڈی پی او میانوالی کو تحائف پیش کیے اور ان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کے میانوالی سے ملتان
مریم نواز کو جا کر بتا دو ، جو کرنا ہے کر لو پرچہ نہیں ہو گا ۔۔۔ خاتون کے ساتھ دوران ڈ۔کیتی زیا۔دتی ۔۔
ہارون آباد (سٹی رپورٹر) اسٹیٹ لائف بہاولنگر کے نئے تعینات ہونے والے ضلعی انچارج ۔ چوہدری جمیل اختر سیکٹر ہیڈ ۔۔۔
دل کی بات خ ح شہزاد
دل۔کی۔۔بات۔۔ ۔خ ح شہزاد