پروفیسر حضرت علی نیشنل یوتھ ایوارڈ سے نوازا گیا
پروفیسر حضرت علی نیشنل یوتھ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یاد رہے کہ پروفیسر حضرت علی ڈائریکٹر ریسرچ ڈویلپمنٹ مردان بورڈ اور سیکرٹری مردان بورڈ رہ چکے ہیں۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام بدھ کے روز گورنر ہاوس پشاور میں“پاکستان نیشنل ایوارڈز شو”منعقد کیا گیا. تقریب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ، کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔ تقریب میں گورنر نے تعلیم، صحت، کھیل، سیاحت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر 40 شخصیات کو پاکستان نیشنل ایوارڈ سے نوازا۔سیکریٹری مردان بورڈ پروفیسر حضرت علی کو بھی نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا جو کہ مردان بورڈ کے لئے اعزاز ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کو ملک و قوم کی خدمت کرنے والی شخصیات کو اعزاز ملنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ یاد رہے کہ پروفیسر حضرت علی ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ مردان بورڈ، سیکرٹری مردان بورڈ رہے چکے ہیں۔ اور اس وقت سیکرٹری پشاور تعلیمی بورڈ اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔