7

ہارون آباد (سٹی رپورٹر) اسٹیٹ لائف بہاولنگر کے نئے تعینات ہونے والے ضلعی انچارج ۔ چوہدری جمیل اختر سیکٹر ہیڈ ۔۔۔

ہارون آباد (سٹی رپورٹر) اسٹیٹ لائف بہاولنگر کے نئے تعینات ہونے والے ضلعی انچارج ۔ چوہدری جمیل اختر سیکٹر ہیڈ ۔۔۔
اللہ تعالیٰ جس پر مہربان ہوتا ہے ۔ اس پر روزی کے وسیع ذرائع پیدا کر دیتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہر انسان کو زندگی میں ترقی کے مواقع ضرور فراہم کرتا ہے ۔اگر وہ ان مواقع کو نہ گنوائے تو وہ کامیاب ہو جاتا ہے ۔ ایسی ہی ایک شخصیت جن کا تعلق ہارون آباد کے نواحی گاؤں سے ہے ۔ جس نے ترقی کے ملنے والے چانسز کا فایدہ اٹھایا اور اسٹیٹ لائف میں محنت کرتے کرتے آج سیکٹر ہیڈ ضلع بہاولنگر پروموٹ ہو گئے ۔ اس محنتی انسان کو ان کی کارکردگی کی بنا پر زونل آفس ۔ ریجنل آفس بلکہ پرنسپل آفس قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ اپنی محنت لگن اور جستجو کی وجہ سے جو مقام ان کے حصہ میں آیا دوسرے لوگ صرف ان کی تقلید کر کے ہی وہاں تک پہنچ سکتے ہیں ۔ چوہدری جمیل اختر سیکٹر ہیڈ اسٹیٹ لائف کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اعلیٰ کارکردگی محنت اور لگن کی بدولت بہت کم عرصہ میں ترقی کی منازل طے کیں ۔ چوہدری جمیل اختر بیمہ زندگی کی صنعت میں وسیع وعریض تجربہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بیمہ نمائندہ کی حیثیت سے کیا ۔ اپنی پیشہ ورانہ مہارت محنت اور جدو جہد کی بدولت کارہائے نمایاں سر انجام دئے ۔ انہوں نے دور دراز دیہاتوں قصبوں اور صحرائی علاقوں میں اپنے ادارے کی ترقی اور استحکام کے لئے دن رات کام کیا ۔ اور بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں ۔ وہیں انہوں نے اپنے علاقے میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی کے مواقع دئے ۔ ہارون آباد و قرب و جوار میں ان کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ اور اسٹیٹ لائف کی دنیا میں ان کا نام ایک باکردار دیانتدار اور ایماندار آفیسر کی حیثیت سے جانا جاتا ہے ۔ ان کی اعلی کارکردگی پر 2024 میں ادارے نے ان کو پروموٹ کرتے ہوئے ہارون آباد سیکٹر کا انچارج بنایا اور انہوں نے اس سیکٹر کا چارج سنبھالتے ہی کامیابی کا ایک نیا سفر شروع کیا ۔ ان کی زیر قیادت ہارون آباد میں ایک نئے اور خوبصورت سیکٹر آفس کا قیام عمل میں آیا ۔ اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے اس پسماندہ علاقے کے سیکٹر کو زون میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اب محکمہ نے ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کو ضلع بہاولنگر کا انچارج مقرر کیا ہے ۔ ایک ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ وہ بیمہ زندگی کو خدمت اور فلاح انسانی سمجھتے ہوئے اس راستہ پر گامزن ہیں ۔ اور میری دعا ہے کہ اللہ پاک میرے جذبوں کی صداقت کو کامیابی سے ہم کنار کرے تاکہ میں بنی نوع انسان کی ہمیشہ خدمت کرتا رہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ لائف ایک قومی ادارہ ہے جس میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے اس قومی ادارے میں ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ چوہدری جمیل اختر نے اپنے کیریئر میں بہت سے انعامات اعزازات ۔ شیلڈیں ٹرافیاں بھی حاصل کیں۔ چوہدری جمیل اختر نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور آپ نے ہمیشہ ایک لیڈر کی حیثیت سے کام کیا ۔ ان کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ ہمیشہ اپنے سینئرز کا احترام کرتے ہیں اور اپنے جونیئرز سے پیار و شفقت سے پیش آتے ہیں چوہدری جمیل کی تعلیماتی پر چوہدری طارق جاوید ذولفقار سندھی ۔چوہدری زین مہر آف اٹلی عظیم اللہ باجوہ۔سید یاسر شاہ ۔نے مبارک دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں