دل کی بات
خ ح شہزاد
المصطفے فاؤنڈیشن۔امید کی کرن۔
رمضان المبارک کا بابرکت۔رحمتوں والا ماہ مقدس ھم پر سایہ فگن ھوچکا ھے۔اور مرد وزن سبھی اس پرنور ماہ مقدس کی برکات سے فیضیاب ھورھے ھیں۔اس ماہ مقدس میں عبادات کے ساتھ صدقہ خیرات زکوة اور عطیات بھی عام دنوں سے ہٹ کر زیادہ دیئے جاتے ھیں۔کیونکہ یہ نیکیوں کا سیزن ھے۔ھر نیکی کئی گنا بڑھ جاتی ھے۔ھمارے معاشرے میں اب این جی اوز ایک فعال کردار ادا کررھی ھیں۔اور اس ماہ مقدس میں این جی اوز بھی عطیات صدقات اکھٹی کرتے ھیں۔اور سارا سال عوام الناس کی خدمت کرتے ھیں۔آج میں آپکو المصطفے فاؤنڈیشن کا مختصر سا تعارف کراؤں گا تاکہ مخیر حضرات اس فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں سے آگاہ ھوسکیں۔اور اسکے ساتھ تعاون کریں۔المصطفے فاؤنڈیشن کا قیام 2020میں آیا اور اپنے قیام سے ھی اس نے بڑی تیزی سے پورے ملک میں اپنا نیٹ ورک قائم کیا۔چاروں صوبوں اور آزادکشمیر میں اسکے کوارڈنیئٹر موجود ھیں جوکہ مرکز کی ہدایات کے مطابق خدمت سرانجام دے رھے ھیں۔المصطفے فاؤنڈیشن کے پاس رضکاروں کی بہترین ٹیم ھے جو فی سبیل اللہ خدمت کرتے ھیں۔ملک بھر میں میڈیکل اور آنکھوں کے مفت کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ھے ۔جس میں اب تک ہزاروں لوگوں کو مفت ادویات۔الٹراساؤنڈ۔سفید موتیا کے آپریشن۔چیک اپ۔ہیپاٹائٹس بی سی۔اور ایچ بی خون کی کمی کا ٹیسٹ۔بلڈ گروپ۔شوگر کیمپس لگائے جاتے ھیں۔مدارس جوکہ دار المصطفے کے نام سے ھیں ان میں بچوں حفظ۔ناظرہ۔درس نظامی اور دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ھے۔سلائی سنٹر جن میں سلائی اور بیوٹیشن کے کورسز کروائے جاتے ھیں۔ابھی اس سال میں 22بچیوں کو سند فراغت سے نوازا گیا ھے۔المصطفے فاؤنڈیشن کے تحت لنگر خانہ۔میٹرنٹی ھوم۔اور بیوہ خواتین کے لیے ریلیف کا کام بھی جاری ھے۔2025میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے کون واقف نہیں۔المصطفے فاونڈیشن کے رضکاروں نے دن رات ایک کرکے بونیر سے علی پور تک بے مشال خدمات سرانجام دیں۔میڈیکل کیمپس۔راشن۔کھانا کپڑے۔جوتے۔بچوں کے لیے خاص طور پر کھانے پینے کی اشیآء اور کپڑے تقسیم کیے گے۔خیمہ بستیاں بسائی گیں جہاں متاثرین کی تمام ضرویات کا خیال رکھا گیا۔سیلاب میں لاکھوں روپے سے متاثرین کی مدد کی گی۔حالیہ سردی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں گرم کپڑے تقسیم کیے گے۔اس کے علاوہ المصطفے فاؤنڈیشن مختلف آگاھی پروگرام بھی کرواتی ھے جس میں پولیو۔ڈینگی مچھر۔شجر کاری مہم۔ٹریفک قوانین آگاھی واک اور سیمنار کروائے جاتے ھیں۔المصطفے فاؤنڈیشن اپنے مستقبل کے منصوبہ جات میں سرفہرست بزرگوں۔اور یتیم بچوں کے لیے دار المصطفی کے نام سے اولڈ ایج ھوم بنانے کا پروگرام رکھتی ھے۔جس پر کام شروع ھوچکا ھے۔مخیر حضرات اور احباب محبت اس عظیم فلاحی سماجی منصوبہ میں تعاون کریں اور صدقہ جاریہ میں حصہ لیں۔لاوارث بزرگ۔اور بچے اس گھر میں رھیں گے جہاں انکی دیکھ بھال۔کھانا۔کپڑوں۔اور تعلیم وتربیت کا انتظام کیا جائے گا۔مخیر حضرات اس گھر کی تعمیر کے لیے زمین کا ٹکڑا۔یا عطیات دیکر دست شفقت بڑھاھیں۔المصطفے فاؤنڈیشن کے بے لوث خدمت گاروں کا ساتھ دیں۔اگر آپ رابط کرناچاھیں تو 03124842711اور جاز کیش۔03064842711
ایزی پیسہ۔03124942711پر اپنے عطیات سنڈ کرسکتے ھیں۔المصطفے ہاؤس شمس آباد جھمرہ روڈ فیصل آباد
میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل کے میانوالی سے ملتان
مریم نواز کو جا کر بتا دو ، جو کرنا ہے کر لو پرچہ نہیں ہو گا ۔۔۔ خاتون کے ساتھ دوران ڈ۔کیتی زیا۔دتی ۔۔
ہارون آباد (سٹی رپورٹر) اسٹیٹ لائف بہاولنگر کے نئے تعینات ہونے والے ضلعی انچارج ۔ چوہدری جمیل اختر سیکٹر ہیڈ ۔۔۔
دل کی بات خ ح شہزاد
دل۔کی۔۔بات۔۔ ۔خ ح شہزاد