12

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوخوشاب عبداللہ خان کی زیر صدارت

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوخوشاب عبداللہ خان کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں ریونیو ریکوری ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس منقعد ہوا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ،
، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اراضی ریکارڈ سنٹر جوہرآباد مہر احمد زیب ،رانا مشتاق احمد نائب تحصیلدار اطہر شیرازی نائب تحصیلدار شازیہ خان پیر مہر علی شاہ ، ملک منیر کھارا، تحصیلدارز،نائب تحصیلدارز اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے اس دوران ریونیو کے متعلقہ ریکوری،ماہانہ کارکردگی اور پنجاب بورڈ آف ریونیو کے نئے نوٹیفکیشن کے حوالے اہم ایشوز اور ضروری معاملات زیر بحث آئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبداللہ خان کو تحصیلدارز ،نائب تحصیلدارز نے ریونیو ریکوری ،خسرہ ، موضع جات بارے تفصیلی بریف کیا گیا اور گزشتہ سال ریونیو پراگریس کا بھی جائزہ لیا گیا ۔آئندہ اور رواں سال میں ریونیو افسران کوریونیو کےاصل ہدف ٹارگٹ اور اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خوشاب عبداللہ خان نے کہاکہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے ریونیوکے ویژن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گاعلاوہ ازیں اس حوالے سے تمام ریونیو کے افسران کو واضح کیا کہ کام میں غفلت ،سستی وکوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کارکردگی اور بہتر پراگریس کے ساتھ آگے بڑھانے کے لیے افسران خود فیلڈ میں نکلیں کام پرزیادہ فوکس رکھیں اور ریونیو ریکوری سو فیصد بہتر بنائیں ۔اے ڈی سی آر نے خوشاب عبداللہ خان نے کہا کہ ریونیو افسران کام میں میرٹ اور شفافیت کے عمل کو مدنظر رکھیں علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبداللہ خان نے ریونیو کے متعلقہ اہم احکامات صادر کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں