October 8, 2026

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی کنری،دکانوں کی ملکیت کاتنازع،دوگروپوں کاایک

IMG-20260224-WA0248

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی کنری،دکانوں کی ملکیت کاتنازع،دوگروپوں کاایک دوسرے پر قبضہ کرنے کے الزامات،کشیدگی عروج پر خونرزتصادم ہونے کاخدشہ،فریقین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج بالاحکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق اللہ ڈنو کلراورپیربخش کپری کی قیادت انکے برادریوں کے درجنوں افراد نے ریلی نکالی اورپریس کلب کنری کے سامنے احتجاج کیااس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ حکومتی جماعت کے بااثرسیاسی رہنماؤں کی پشت پناہی پر قبضہ مافیاسے تعلق رکھنے والے نیک محمدپٹھان اور اسکے بھائی حیات خان پٹھان نے گزشتہ شب رات کی تاریکی میں اپنے گروپ کے دیگر ملزمان کے ہمراہ اسلحہ کے زورپر کنری شہرکے عمرکوٹ بس اڈاپر واقع انکی 03دکانوں پرقبضہ کرلیاہے جوکہ سراسرظلم اورذیادتی ہے انہوں کہاکہ وہ غریب شخص ہیں اور گزشتہ 30سالوں سے ان دکانوں کے مالک ہیں اوران دکانوں میں اپناکاروبارکررہے ہیں جسکے شہری گواہ ہیں جبکہ یہ دکانیں سرکاری زمین پر قائم ہیں اورانکی ملکیت کے حوالے سے مختلف عدالتوں میں معاملہ چل رہاہے جسکاابھی تک فیصلہ نہیں ہواہے اس کے باوجود مخالف فریق نے اسلحہ کے زورپرقبضہ کرلیاہے دوسری جانب انکے مخالف فریق نیک محمدپٹھان نے پریس کلب کنری میں پریس کانفرنس کے دوران دکانوں کی ملکیت کادعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ دکانیں انکی ذاتی ملکیت ہیں اورانہوں نے محمد رمضان نامی شخص سے خریدی تھیں جس پرمخالف فریق قبضہ کرناچاہتے ہیں اس نے کہاکہ وہ ایک شریف شہری ہیں اور قبضہ کرنیکاالزام سراسربے بنیادہے، جانی یہ مالی نقصان پہنچاتواسکاذمہ دارمخالف فریق ہوگا،تاہم دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے کسی بھی وقت خونرزتصادم ہونے کاخدشہ ہے،فریقین نے پریس کلب کے سامنے الگ الگ احتجاج کرتے ہوئے بالاحکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔