October 7, 2026

چمک کا کمال۔محکمہ انہار آفیسرز نے خاص زمینداروں کیلٸٓے دو موگوں کے بعد ماٸینر بند کردیا۔

IMG-20260224-WA0246

چمک کا کمال۔محکمہ انہار آفیسرز نے خاص زمینداروں کیلٸٓے دو موگوں کے بعد ماٸینر بند کردیا۔
چیف انجینئر انہار زون ملتان و اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

میلسی (محمدمختارسولگی) تفصیل کے مطابق محکمہ انہار لوئر ویسٹرن بار ٹھینگی کیا سب ڈویژن شیر گڑھ کرپشن کا گڑھ بن گیا ۔ میاں مائنر پر بھاری رشوت کے عوض سب انجینئر اور سب ڈویژنل آفیسر ملک زبیر صرف 2 لوگوں کو نہری پانی فراہم کر رہا ہے۔ اسکے أگے میاں مائنر پر غوث پور تک 7 موگے بدستور بند کر دئیے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق موضع غوث پور کے مجبور بے بس کاشتکار سب ڈویژنل آفیسر ملک زبیر سے جب بھی شکایت کرتے ہیں تو سب ڈویژنل آفیسر ملک زبیر ایک ہی جواب دیتا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے ایکسین علی رضا کے حکم پر ہو رہا ہے۔ موضع غوث پور کے مظلوم کاشتکاروں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری زرعی زمینیں نہری پانی نہ ملنے کی وجہ سے بنجر ہو رہی ہیں ۔ پہلے آلو اور پیاز کی فصل نے ہماری جمع پونجی چھین لی ہے۔ اب ہم ایس ڈی او سب ڈویژن شیر گڑھ ملک زبیر اور ایکسین لوئر ویسٹرن بار ٹھینگی علی رضا کا پیٹ کہاں سے بھریں۔ کاشتکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے چیف انجینئر انہار زون ملتان صوبائی سیکرٹری آبپاشی پنجاب صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پُرزور مطالبہ کیا کہ کرپشن کنگ ایس ڈی او سب ڈویژن شیر گڑھ ملک زبیر اور ایکسین لوئر ویسٹرن بار ٹھینگی علی رضا کو فوری طور معطل کیا جائے اور ہمارے موضع غوث پور کے فوری طور پر بند کیے ہوئے 7 موگے چلائے جائیں ۔