November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )اسلامی شاعری میں منفرد مقام رکھنے والے معروف شاعر سید سلمان

Screenshot_2026-02-24_074437

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )اسلامی شاعری میں منفرد مقام رکھنے والے معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔ مرحوم کی دینی و اصلاحی شاعری نے نہ صرف مقامی بلکہ وسیع حلقوں میں بھی اثر چھوڑا اور ان کی آواز ہمیشہ دینِ اسلام کی محبت اور اخلاقی اقدار کی ترجمان رہی۔سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس، سابق ایم این اے محمود حیات خان عرف ٹوچی خان، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں عمران عقیل دولتانہ، ضلعی کوآرڈینیٹر انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ستھرا پنجاب چوہدری غیور اسلم، قاری محفوظ احمد قاسمی، صدر پریس کلب میاں طارق عزیز، صدر مرکزی تنظیم تاجران ملک عبدالجبار ملتانی، محمد اقبال مدنی سمیت دیگر شخصیات نے سید سلمان گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ مرحوم ایک باوقار، باعمل اور نظریاتی شاعر تھے جن کی اسلامی شاعری نسلِ نو کے لیے مشعلِ راہ تھی۔ ان کے اشعار میں دین سے محبت، حضور اکرم ﷺ سے عقیدت اور معاشرتی اصلاح کا واضح پیغام ملتا تھا.انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔