میلسی و ہا ڑ ی بیو رو چیف )میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی ڈاکٹر نوید احمد
میلسی و ہا ڑ ی بیو رو چیف )میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی ڈاکٹر نوید احمد کھنڈ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وہاڑی میں بطور چیسٹ اسپیشلسٹ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی نئی تعیناتی کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی میں ایم ایس کی نشست خالی ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نوید احمد کھنڈ کی وہاڑی تعیناتی کو پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جہاں وہ بطور چیسٹ اسپیشلسٹ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔دوسری جانب ایم ایس کی خالی ہونے والی سیٹ پر پرنسپل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر احمد فراز کو چارج ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کا انتظار کیا جا رہا ہے۔