میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )محکمہ لائیو سٹاک کی مبینہ غفلت یا ملی بھگت کے باعث تحصیل میلسی میں
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی )محکمہ لائیو سٹاک کی مبینہ غفلت یا ملی بھگت کے باعث تحصیل میلسی میں عطائیت عروج پر پہنچ گئی۔ نان کوالیفائیڈ ویٹرنری ڈاکٹرز کی بھرمار سے ڈیری فارم مالکان کو مالی نقصان کا سامنا ہے جبکہ جانور بھی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق غیر مستند افراد خود کو ویٹرنری ڈاکٹر ظاہر کرکے جانوروں کا علاج کر رہے ہیں۔ ان مبینہ عطائیوں کے غلط اور غیر سائنسی تجربات کے باعث متعدد جانور یا تو شدید بیماری کا شکار ہو رہے ہیں یا ہلاک ہو جاتے ہیں، جس سے مویشی پال حضرات کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث یہ کاروبار کھلے عام جاری ہے۔ بعض افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان نان کوالیفائیڈ افراد کو مبینہ طور پر محکمہ لائیو سٹاک کے بعض اہلکاروں کی سرپرستی بھی حاصل ہے، جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔شہریوں اور ڈیری فارم مالکان نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، غیر مستند ویٹرنری پریکٹس پر پابندی عائد کرنے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جانوروں کی جانیں بچائی جا سکیں اور مالکان کو مزید نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔