ٹھٹہ رپوٹ عبد العزیز شیخ سعید صالح جماني کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ
ٹھٹہ
رپوٹ عبد العزیز شیخ
سعید صالح جماني کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ حیدرآباد افضل اقبال میمن نے ٹھٹہ کی لیبر کالونی کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لیبر کالونی کے رہائشیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے لیبر کالونی اور سرکاری پلاٹوں پر ہونے والے قبضوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور قبضہ کرنے والوں کو نوٹس جاری کیے۔ محکمہ کے عملے نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی موجودگی میں قبضہ شدہ مقامات پر نشانات بھی لگا دیے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر افضل اقبال میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری املاک پر کسی صورت قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان غیر قانونی قبضوں کی وجہ سے جہاں کالونی کی خوبصورتی اور اصل حالت متاثر ہو رہی ہے، وہیں سرکار کے قیمتی پلاٹس کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے، اس لیے *ایسے* عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، اگر انہوں نے جگہیں خالی نہ کیں تو متعلقہ حکام کی موجودگی میں انہیں خالی کرایا جائے گا۔