نوابشاہ(بیورو رپورٹ)حیسکو سب ڈویژن دوڑ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بھی
نوابشاہ(بیورو رپورٹ)حیسکو سب ڈویژن دوڑ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ،کاوبارزندگی متاثر،تفصیلات کے مطابق حیسکو سب ڈویژن دوڑ نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں کاروباری حضرات اور روزے داروں کو پریشان کرنے کے لئے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کردیا ہے،جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کے احکامات بھی حیسکو دوڑ نے نظر انداز کردیئے ہیں،ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے،بتایا جاتا ہے کہ دنیا بھر میں مقدس ایام میں عوام کو سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں،مگر ہمارے یہاں عوام کو مذید پریشان کیا جاتا ہے،دوڑ سٹی کے فیڈر میں بجلی چوری نہ ہونے کے برابر ہے،اور بلوں کی وصولی بھی سو فیصد ہے،مگر سٹی دوڑ کے فیڈر کو لوڈشیڈنگ فری کرنے کے بجائے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مذید اضافہ کردیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق حیسکو سب ڈویژن دوڑ کی جانب سے جان بوجھ کر سٹی دوڑ میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،تاکہ کاروباری حضرات سے عیدی وصول کی جاسکے،ذرائع کے مطابق حیسکو کے اعلٰی حکام نے آج تک عوام دشمن حیسکو افسران اور اہلکاروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے،جسکے سبب یہ بدعنوان افسران اور اہلکار مقدس ایام میں بھی عوام کو پریشان کرنے سے باز نہیں آتے،عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی،اور چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے عوام کو پریشان کرنے والے حیسکو افسران اور اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرکے نوکریوں سے برطرف کیا جائے