November 17, 2026

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) سندھ حکومت اور پولیس کی کامیاب حکمت عملی 1 کروڑ 30 لاکھ انعام

IMG-20260224-WA0153

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) سندھ حکومت اور پولیس کی کامیاب حکمت عملی 1 کروڑ 30 لاکھ انعام یافتہ بدنام زمانہ پچاس سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب نوٹیفائیڈ ملزم ڈاکو ثناءاللہ عرف ثنو شر نے سرینڈر کردیا بڑی کامیابی پر وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی ناصر آفتاب اور ایس پی گھوٹکی اور انکي ٹیم کو خراج تحسین پیش کی ، تفصیل کے مطابق : ڈی آئی جی ناصر آفتاب اور ایس ایس پی گھوٹکي انور کھیتران اور انکی ٹیم کی محنت رنگ لئے آئی 1 کروڑ 30 لاکھ انعام یافتہ ثناءاللہ عرف ثنو شر ولد جنگل عرف باگو شر، کچو ایریا رونتی کا نوٹیفائیڈ ڈاکو نے سرینڈر کردیا اس کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، اسلحہ ایکٹ اور انسدادِ دہشتگردی ایکٹ سمیت درجنوں سنگین مقدمات درج تھے قتل، اغواء برائے تاوان، ڈکیتی اور دہشتگردی دفعات میں مطلوب ملزم کا سرینڈر ریاستی رٹ کی بحالی ہے سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی مؤثر ثابت، وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا جرائم پیشہ عناصر کے لیے واضح پیغام قانون کے سامنے آئیں یا قانون کا سامنا کریں سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مسلسل دباؤ کا نتیجہ ہے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جرائم چھوڑنے والوں کو موقع مگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا