November 17, 2026

ڈہرکی(رپورٹ:)انٹرنیشنل بدنام زمانہ منشیات فروش“ایل مینچو” کی ہلاکت عالمی جرائم کے خلاف ایک اہم کامیابی ہے وزیر احمد مھر

IMG-20260224-WA0152

ڈہرکی(رپورٹ:)انٹرنیشنل بدنام زمانہ منشیات فروش“ایل مینچو” کی ہلاکت عالمی جرائم کے خلاف ایک اہم کامیابی ہے وزیر احمد مھر
تفصیل کے مطابق : میکسیکو کی مسلح افواج نے ایک خفیہ اور منظم فوجی کارروائی کے دوران نیمیسو روبن اوسیگرا سر وان تیز المعروف “ایل مینچو” کو ہلاک کردیا جو جالسکو نیوا جنریشن کارٹیل (CJNG) کا سربراہ تھا اور بین الاقوامی سطح پر منشیات تشدد اور غیر قانونی اسمگلنگ کا سب سے زیادہ مطلوب مجرم سمجھا جاتا تھا ایل مینچو کی گرفتاری یا ہلاکت پر امریکی حکومت نے 15 ملین ڈالر کا انعام رکھا ہوا تھا اور اس کارروائی میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں اور میکسیکو سیکیورٹی فورسز کے تعاون نے ایک بار پھر عالمی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ صلاحیت کو اجاگر کیا ہے (ASWF) چیئرمین نوید عباس اور وزیر احمد مہر نے کہا کہ”ایل مینچو جیسے مجرم صرف ایک فرد نہیں بلکہ عالمی منظم جرائم کے خطرناک نیٹ ورک کی علامت ہیں اس کی ہلاکت ایک اہم سنگِ میل ہے لیکن یہ صرف آغاز ہے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ایسے نیٹ ورکس دوبارہ فعال نہ ہو سکیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائےادارہ (ASWF) ہمیشہ سے منشیات کی اسمگلنگ، دہشت گردی اور غیر قانونی تجارت کے خلاف عالمی سطح پر بھرپور اقدامات کی حمایت کرتا آیا ہے۔ ہم اس واقعے کو عالمی برادری کے ساتھ تعاون بڑھانے کا موقع سمجھتے ہیں تاکہ منشیات اور تشدد کے اس ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے منشیات کی اسمگلنگ، فینٹینائل، ہروئن، کوکین اور دیگر غیر قانونی مصنوعات کے خلاف سخت قوانین نافذ کیے جائیں عوامی شعور اور سماجی بہبود کے پروگرام بڑھائے جائیں تاکہ معاشرے میں منشیات کے خطرات کو کم کیا جا سکے نوجوانوں اور کمزور طبقوں کو منشیات کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیم اور فلاحی اقدامات کو ترجیح دی جائے