10

*روزہ افطار کرنے کا مسنون وقت* منگل 24 فروری 2026 تحقیق و تحریر: انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

*روزہ افطار کرنے کا مسنون وقت*

منگل 24 فروری 2026
تحقیق و تحریر:
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

حدیث کی روشنی میں:
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
“جب رات اِدھر سے آئے، دن اُدھر سے چلا جائے اور سورج غروب ہو جائے تو روزہ دار افطار کر لے۔ (رواہ متفق علیہ)

ایک اور روایت میں ہے:
“لوگ ہمیشہ بھلائی پر رہیں گے جب تک افطار میں جلدی کرتے رہیں گے۔(بخاری، مسلم)

محمدی طریقہ کیا تھا؟
سورج کے مکمل غروب ہوتے ہی افطار سرخی باقی ہو یا روشنی ہو، جیسے ہی سورج ڈوب جائے، افطار کر لیا جاتا تھا۔

افطار میں تاخیر نہیں
مغرب کی اذان کے انتظار کی شرط نہیں تھی، اصل اعتبار سورج کے غروب کا تھا (البتہ آج کل اذان اسی وقت ہوتی ہے)۔

کھجور سے افطار:
نبی کریم ﷺ تازہ کھجور سے افطار فرماتے، نہ ملتی تو خشک کھجور، ورنہ چند گھونٹ پانی۔(رواہ ابو داود)

الدعاء
یا اللہ تعالی ہمیں سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل کرنے والا بنا دے۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں