November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ)میلاد نعت انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل,جامعہ انیس المدارس کے معلم،جامع برکاتی

IMG-20260223-WA0262

سکھر (بیورورپورٹ)میلاد نعت انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل,جامعہ انیس المدارس کے معلم،جامع برکاتی مسجد کے خطیب نوجوان اسلامی اسکالر مفتی عسجد نعمان قادری نوری نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات جگر گوشہ رسول، فاطمہ زہرہ بتول کی زندگی حیا صبر و استقامت، تقویٰ، پرہیز گاری، حق گوئی کا اعلیٰ و ارفع امتزاج تھی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن قادریہ رضویہ کی لائیوٹرانسمیشن کے پروگرام نور رمضان میں الحاج عدنان رضا قادری کے ساتھ گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیرت حضرت فاطمہ دنیا بھرکی خواتین خصوصاً مسلمان ماﺅں،بہنوں، بیٹیوں بچیوں کےلئے مشعل راہ ہے انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ ایک مثالی بیٹی، زوجہ، ماں ہی نہیں تھیں بلکہ حق و صداقت کا مظہر تھیں اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے والے کردار کی عکاس تھیں آج کی خواتین اگر اپنی دنیا و آخرت کو سنوارنا چاہتی ہیں تو انہیں در بتول سے وابستہ ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے عورت کو مقام عطا کیا اس کی عملی تصویر جناب فاطمہ کی ذات ہے ان کا کہنا تھا کہ حضرت فاطمہ کی سادگی اور قناعت ، شکر گزاری امت کی خواتین کی تعلیم و تربیت کےلئے تھی وہ تو رحمت اللعالمین آقائے دو جہاں کی شہزادی ہیں چاہتی تو خوب آرام دہ اور آسانی والی زندگی بسر کرسکتی تھیں مگر امت کی خواتین کو جو درس دیا وہ یہ کہ ہر حال میں شکر الٰہی کرنا ہے والد بھائی شوہر اور پورےخاندان کوادب احترام، دنیامیں سب سے مل جل کر رہنا ہے ذاتی خواہشات ترک کرکے اللہ اور پیارے رسول کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے اس طرح انہوں نے رہتی دنیا تک کی خواتین کے لئے ایک معیار چھوڑا ہے جو کہ خواتین کی کامیابی، عزت عظمت اور وقار کا ذریعہ ہے۔حضرت فاطمہ نے تربیت اولاد ایسےکی جیسے کرنے کا حق ہے سیدہ کائنات نے حسنین کریمین جیسی عظیم ہستیوں کی پرورش کرکے ثابت کیا کہ ایک صالح معاشرےکی بنیاد ایک صالح ماں کی گود میں ہوتی ہے تاریخ اس بات کی گواہی دیتی ہے اور ہر ذی شعور یہ علم رکھا ہے کہ حضرت امام حسن اور حضرت امام حسین نے اپنے نانا حضور نبی کریم کے دین اسلام کےلئے کیا کا قربانیاں پیش کیں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز میں بچیوں کی تعلیم و تربیت بھی ایک مسئلہ بن چکا ہے مگر اس کا حل سیرت فاطمہ میں مضمر ہے انہوں نے کہا کہ خاندانی نظام کی مضبوطی، بہتری، اخلاق، اقدار کا خیال رکھنا اور محبت، اخلاص، روادری سے رہنا سب کا سب ہمیں سیدہ کائنات کی زندگی سے مل سکتا ہے اخلاقی پستی، بے راہ روی، بے پردگی سے بچنے کا حل صرف اور صرف سیرت زہرا پاک میں ہے اس موقع پر انجمن قادریہ رضویہ کے لائیو پروگرام نور رمضان کے میزبان الحاج عدنان رضا قادری نے مفتی عسجد نعمان قادری نوری کی گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ آج کی نشست کی باتوں پر ہماری مائیں، بہنیں، بچیاں عمل کریں تو معاشرے سے آلودگیوں کو ختم کیاجاسکتا ہے جن چیزوں نے ہمارا معاشرے کو ألودہ کررکھا ہے وہ ختم کرنا ہم سب کا اولین فرض ہے۔