سکھر(بیورورپورٹ)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے زیراہتمام پانچ روزہ نماز تراویح میں ختم اقرأن کی
سکھر(بیورورپورٹ)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے زیراہتمام پانچ روزہ نماز تراویح میں ختم اقرأن کی ایمان افروز و روح پرور تقریب کےشرکاء سے خطاب کرتے ہوۓ انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد خالد نور اور اے این أٸ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل غیاث الدین قادری نے سکھر سے أن لاٸن ویڈیو لنک پر خطاب میں کہا کہ تراویح کے ذریعے قرآن کریم کا ختم ہونا ایک عظیم سعادت ہے، خاص طور پر پانچ دن میں ختمِ قرآن کرنا باعث رحمت و برکت ہے قبل ازیں حافظ نور رضا نے أخری پارے کی تلاوت کرکے نماز تراویح میں قرأن مجید مکمل کیا۔ پانچ روزہ نماز تراویح میں ختم القرأن کی تقریب مرکز بیت المصطفی گلبرگ سکوائر بلاک 16میں ہوئی جس کی صدارت محمدخالد نور مرکزی صدر اے این ائی پاکستان نے کی تقریب میں میں سید سہیل عابدی رہنما پیپلز پارٹی کراچی، مذہبی اسکالر پیر مختار صدیقی، محمد سلیم عطاری الفجر چینل کے عمران انور قادری کلام جہانگیر، اویس عطاری یامین قریشی ،نیاز اشرف ملک فیاض، محمد جاوید اوع دیگراحباب بھی موجود تھے حافظ نور رضا نے پانچ روزہ نماز تراویح میں مکمل قرأن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی۔شرکاۓ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ محمد خالد نور اور غیاث الدین قادری کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کی تلاوت دلوں کے زنگ دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہےپانچ روزہ نمازِ تراویح میں ختمِ قرآن کی پروقار تقریب ایک یادگار موقع ہے مقررین نے کہا کہ قرآن مجید صرف تلاوت کے لیے نہیں بلکہ انسانیت کی فلاح اور رہنمائی کا مکمل ضابطہ حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اور قرآن کا گہرا تعلق ہے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو پانچ دنوں میں کلامِ الٰہی کو مکمل سننے اور سنانے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تراویح کا مقصد صرف قیام نہیں بلکہ اللہ کے حضور عاجزی اور تقویٰ کا حصول ہے۔انہوں نے کہا کہ نماز تراویح میں نوجوانان اسلام کی بڑی تعداد کی موجودگی خوش آئندہے انہوں نے زور دیا کہ نئی نسل اپنی زندگیاں قرآن کے سانچے میں ڈھالے۔اور قرأن سے مکمل راہنماٸ حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات کتنی باعث عظمت و عزت ہے کہ ماہ رمضان میں قرأن مجید نازل ہوا اور ماہ رمضان میں ہی وطن عزیز پاکستان أزاد ہو اور لیلتہ القدر ستاٸسویں شب کوبرصغیرکے مسلمانوں کو أزادی دولت نصیب ہوٸ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیاگیا اور قرأن و سنت کے قوانین اس ملک میں مکمل طور پر نافذ ہونا تھے اور نظام مصطفی کا عملی نفاذ ہونا تھا مگر بد قسمتی سے اقتدار ایسے لوگوں کوملتا رہاجو اسلامی نظام کے نفاذ سے عاری رہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں، مشکلات معاشی بدحالی اور عدم استحکام سے نکالنا ہے تو پھر ہمیں ملک میں نظام مصطفی نافذ کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ اخلاص اور سچاٸ کی جاۓ تو نظام مصطفی ایک أرڈینینس کے ذریعے فوری طور پر نافذالعمل ہو سکتا ہے انہوں نے کہا نوجوانان اسلام اپنے بزرگوں، اسلاف، قاٸدین و اکابرین کے مشن نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد جاری رکھیں گے
ختم القرأن کی تقریب میں معززین ، عمائدین،علماۓ کرام، سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات، تاجر نماٸندوں، صحافیوں، شہریوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور وضو و قیام کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے، جس پر شرکاء نے اطمینان کا اظہار کیا۔تقریب اختتام پر انتہائی رقت آمیز دعا مانگی گئی۔ امتِ مسلمہ کےاتحاد،مظلوم فلسطینیوں اورکشمیریوں کی آزادی اور پاکستان میں معاشی بحالی امن ترقی خوشحالی، داخلی استحکام کے لیےخصوصی دعاٸیں کی گٸیں اور شہداۓ پاک فوج اورسیکورٹی فورسز کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیۓ فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کےلیۓ بھی دعا کی گٸ۔اس موقع پر موجود رہنماں، شخصیات اور انجمن نوجوانان اسلام کے عہدیداروں نے پانچ روزہ نماز تراویح کے کامیاب اور باوقار انعقاد پر محمد خالد نور کو دلی مبارکباد پیش کی اورپھولوں کےہار پہناۓ۔