سکھر(بیورورپورٹ)رمضان المبارک کاپہلا عشرہ ،عید خریداری عروج پرپہنچ گئی ،تجارتی مراکز کی رونقیں
سکھر(بیورورپورٹ)رمضان المبارک کاپہلا عشرہ ،عید خریداری عروج پرپہنچ گئی ،تجارتی مراکز کی رونقیں بحال ،بازاروں میں خریداروں کا رش تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران سکھر میں عید کی خریداری کیلئے اندرون شہر سمیت دور دراز کے شہریوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے بعد سکھر کے تجارتی و کاروباری بازاروں میں عید کی خریداری کے لئے خواتین اور بچوں کے رش میں بھی اضافہ ہورہا ہے شہر کی مختلف معروف و مصروف ترین بازاروں مشن روڈ غریب آباد , شاہی بازار , مہران مرکز, دیگر تجارتی مراکز میں کلاتھ اسٹور , شوز, بوتیک، گارمنٹس سمیت دیگر دوکانوں پر روزہ افطار سے قبل اور افطار کے بعد خریداروں کا انتہائی رش لگنے کے باعث تاجر بھی خوش نظرآرہے ہیں شہر میں کاروبار ی و تجارتی مراکز کی رونقیں بحال ہونے پر تاجروں کو کہنا ہے کہ بازار میں خریدار نظرآرہے ہیں تاہم کاروبار میں ابھی تیزی نہیں آئی ہے مہنگائی اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر کاروبار پر اثر پڑرہا ہے۔