November 17, 2026

ٹھٹھہ رپوٹ عبد العزیز شیخ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے مقدس موقع پر

IMG-20260223-WA0240(1)

ٹھٹھہ

رپوٹ عبد العزیز شیخ

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے مقدس موقع پر ایس ایچ او ضیاد نوناری اپنے اسٹاف کے ہمراہ آنے جانے والی گاڑیوں میں سوار مسافروں کے لیے روزانہ افطار کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اس دوران مسافروں کو جوس، منرل واٹر اور پھل فراہم کر کے روزہ افطار کروایا جاتا ہے۔ اس انسان دوست اقدام کو شہریوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہےمقامی افراد کے مطابق ضیاد نوناری نہ صرف پولیس کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں بلکہ سماجی اور مذہبی خدمات میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی اپنے ذاتی خرچ سے مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی سے منسوب تاریخی مقام کے خستہ حال واش روم کی مرمت کے لیے دو لاکھ روپے عطیہ کیے تھے۔اس کے علاوہ مکلی کے قریب ایک قدیم مسجد، جہاں کئی برسوں سے اذان نہیں ہو رہی تھی، وہاں بھی انہوں نے خود اذان دے کر عبادت کا سلسلہ دوبارہ شروع کروانے میں اہم کردار ادا کیا شہریوں کا کہنا ہے کہ انسان کامل نہیں ہوتا، مگر ضیاد نوناری ایک اسلام دوست، انسانیت سے محبت کرنے والے، سچے اور بہادر پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ مقامی حلقوں کے مطابق معاشرے میں اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے اور ضیاد نوناری کے اقدامات اس کی بہترین مثال ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے ان کی خدمات پر “ویل ڈن” کہہ کر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔