November 17, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تنظیم اسلامی کے سینیئر مدرس حاجی نثار احمد شفیق نے

IMG-20260223-WA0242

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)تنظیم اسلامی کے سینیئر مدرس حاجی نثار احمد شفیق نے گلشن حشمت کی فاطمہ مسجد میں دورہ ترجمۃ القران کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں ہم سب پر سایہ فگن ہیں،
یہ اسلامی سال کا نواں مہینہ ہے جس سے اللہ تعالی کی طرف سے برکت و رحمت سے معمور فرمایا گیا ہے

اس مہینے کی فضیلت و برکت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کو قران مجید کا مہینہ بھی کہا جاتا ہے
لہذا ضروری ہے کہ ہم رمضان المبارک کے مقدس ایام میں خود بھی زیادہ سے زیادہ قران مجید کی تلاوت کریں اپنے اہل خانہ خصوصا بچوں کے نوجوانوں کو بھی قران سے محبت دلائیں
انہوں مزید کہا کہ رمضان المبارک کی فضیلت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس ماہ میں کی جانب والی عبادت کے ثواب عام دنوں کے مقابلہ میں کئی گنا بڑھا دیے جاتے ہیں
رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ رمضان میں عمرہ کرنے کا ثواب میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے
اسی طرح دیگر عبادات کا اجر بھی ہماری سوچ سے بڑھ کر ملتا ہے
لہذا
اہل ایمان کو چاہیے کہ رمضان کی تیاری میں دیر ناکریں ، نماز، روزہ تراویح ،اعتکاف، قران کی تلاوت ،اذکار، دعائیں اور صدقہ خیرات کا پختہ ارادہ کریں اور اپنی عادات میں اصلاح لائیں