November 17, 2026

*حکومتی رِؤثر ز میں قائم رکھنا اور عوامی مفادات کا تحفظ کرنا ی افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہی

IMG-20260223-WA0241(1)

ٹوبہ ٹیک سنگھ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف*ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس میڈم صدف ارشاد
*حکومتی رِؤثر ز میں قائم رکھنا اور عوامی مفادات کا تحفظ کرنا ی افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہی باصلاحیت اور متحرک شخصیات میں ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس میڈم صدف ارشاد نمایاں مقام رکھتی ہیں، جو قانون کی عملداری، ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے عملی میدان میں سرگرم عمل ہیں۔قانون کی بالادستی اور مؤثر انفورسمنٹ میڈم صدف ارشاد نے اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالتے ہی انفورسمنٹ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر توجہ دی۔* *غیر قانونی تعمیرات، تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں ان کی ترجیحات میں شامل ہیں وہ فیلڈ میں خود موجود رہ کر آپریشنز کی نگرانی کرتی ہیں* *اور اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کارروائیاں شفاف اور قانون کے مطابق ہوں*۔*ان *کاواضح مؤقف ہے کہ ریاستی زمین اور عوامی وسائل کسی فرد یا گروہ کی ملکیت نہیں بلکہ عوام کی امانت ہیں،* *جن کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا*۔*ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ *اندوزی کے خلاف کردار انفور سمنٹ آفیسر کی حیثیت سے میڈم صدف ارشاد نے پرائس کنٹرول اور مارکیٹ مانیٹرنگ میں بھی فعال کردار ادا کیا۔* *ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی اور مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائیاں ان کی انتظامی حکمت عملی کا حصہ ہیں*۔ *ان کا کہنا ہے کہ عام شہری کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی*۔*ٹیم ورک* اور* *قیادت کی صلاحیت میڈم صدف ارشاد کی قیادت کا نمایاں پہلو ٹیم ورک ہے۔ وہ اپنے ماتحت عملے کو واضح ہدایات دیتی ہیں* *اور کارکردگی کی مسلسل نگرانی کرتی ہیں۔ انفورسمنٹ آپریشنز میں نظم و ضبط، بروقت فیصلے اور مؤثر حکمت عملی ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو ظاہر کرتے ہیں۔ان کی زیر نگرانی پیرا فورس کے اہلکار قانون کی عملداری کیلئے مستعد رہتے ہیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہیں۔*خواتین افسران کیلئے مثال بطور خاتون افسر، میڈم صدف ارشاد نہ صرف اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں بلکہ دیگر خواتین کیلئے بھی ایک مثال ہیں کہ وہ انتظامی اور فیلڈ ڈیوٹی جیسے چیلنجنگ شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھا سکتی ہیں۔ ان کی جرات، دیانتداری اور پیشہ ورانہ انداز انہیں ایک مضبوط اور بااعتماد افسر کے طور پر نمایاں کرتا ہےعوامی اعتماد اور مثبت تاثرانفورسمنٹ کارروائیوں میں شفافیت اور بلا امتیاز احتساب نے عوامی اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔ شہری حلقے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ قانون کی پاسداری اور عوامی مفاد کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل رہیں گی مختصر یہ کہ ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس میڈم صدف ارشاد قانون کی بالادستی اور مؤثر حکومتی عملداری کی علامت ہیں۔ ان کی انتھک محنت، جراتمندانہ فیصلے اور عوام دوست رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو محض نہیں بلکہ ایک مشن سمجھ کر نبھا رہی ہیں۔*