33

غرور کا سر نیچا، جنوبی افریقا پر طنزیہ اشتہار بنانا اُلٹا گلے پڑگیا، بھارتی براڈ کاسٹر کو ڈیلیٹ کرنا پڑا*

*غرور کا سر نیچا، جنوبی افریقا پر طنزیہ اشتہار بنانا اُلٹا گلے پڑگیا، بھارتی براڈ کاسٹر کو ڈیلیٹ کرنا پڑا*

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان سپر 8 مرحلے کے اہم مقابلے سے قبل بھارتی براڈکاسٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک طنزیہ اشتہار میچ کے بعد خود بھارت کےگلے پڑ گیا۔

جنوبی افریقا کےخلاف میچ سے قبل بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا مقابلے کی تشہیر کے لیے بھارتی براڈ کاسٹر کی جانب سے ایک پرومو جاری کیا گیا، جس میں “کپ کیک” کے ذریعے جنوبی افریقا کی ٹیم کو کمزور اور بھارتی ٹیم کو مضبوط دکھایاگیا۔

پرومو میں کہا گیا کہ 2024 کی تاریخ پھر دہرائیں گے اور جنوبی افریقا کو پھر ہرائیں گے۔

یہ پرومو جاری ہونےکےبعد بھارتی براڈ کاسٹر کو صارفین کی جانب سےکافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور بعد ازاں اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کرنا پڑا۔

بھارت کا غرور اس وقت مزید خاک میں مل گیا جب جنوبی افریقا نے اسے عبرتناک شکست دی۔ اس ہار کے بعد بھارتی براڈ کاسٹر کو پھر آڑے ہاتھوں لیا گیا اور بھارتی صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں