November 17, 2026

ہارون آباد(عرفان کھوکھر سے) خدمت خلق میری زندگی کا مقصد و عہد ہے دکھی انسانیت کی خدمت

IMG-20260223-WA0156

ہارون آباد(عرفان کھوکھر سے) خدمت خلق میری زندگی کا مقصد و عہد ہے دکھی انسانیت کی خدمت سے دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار وائیٹل گروپ کے سربراہ محسن ہارون آباد حاجی محمد سعید احمد نے اپنی روایات کے مطابق وائیٹل افطار دسترخوان پر گفتگو کرتے ہوئے کیا عرفان کھوکھر اور نوید احمد سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد سعید احمد کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے تحفہ اور انعام ہے ایسے میں ہمیں چاہیے کہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے ارد گرد اور عزیز رشتے داروں اور ضرورت مندوں کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے اگر ھم سب آپس میں محبت اخوت بھائی چارے کو فروغ دیں تو مثالی معاشرہ وجود میں آسکتا ہے واضع رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں پر چکن بریانی گوشت روٹی زرہ کجھور اور مشروبات سے ہزاروں افراد کو روزہ افطار کروایا جاتا ہے جو کہ وائیٹل گروپ کا طرہ امتیاز ہے۔