November 17, 2026

میلسی و ہا ڑ ی بیو رو چیف )میلسی شہر مسائل کا گڑھ بن گیا، شہریوں نے ممبران اسمبلی اور انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Screenshot_2026-02-21_194242

میلسی و ہا ڑ ی بیو رو چیف )میلسی شہر مسائل کا گڑھ بن گیا، شہریوں نے ممبران اسمبلی اور انتظامیہ کی مبینہ لاپرواہی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے عدم توجہی کے باعث بنیادی سہولیات زبوں حالی کا شکار ہیں اور شہر عملاً لاوارث دکھائی دیتا ہے۔محمد محسن، ریاض احمد، محمد کاسف، اصغر علی، محمد اقبال راٹھور، محمد سلیم سمیت دیگر شہریوں کے مطابق میلسی کی تمام مرکزی رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ ملتان روڈ، وہاڑی روڈ، سائیفین روڈ اور متروک روڈ پر جگہ جگہ گہرے گڑھے پڑ چکے ہیں جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔شہریوں نے مزید بتایا کہ شہر کا سیوریج نظام مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے، گلی محلوں میں گندا پانی جمع رہنا معمول بن چکا ہے۔ مرکزی شاہراہوں اور اندرون شہر اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ صفائی کی صورتحال بھی تسلی بخش نہیں۔
تعلیمی اور صحت کے شعبے کی صورتحال بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بوائز اور گرلز کالج میں طویل عرصے سے فیکلٹی نامکمل ہے جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کے باوجود عوام کو مؤثر طبی سہولیات میسر نہیں۔ شہریوں کا الزام ہے کہ متعدد سرکاری اداروں میں سفارشی اور رشوت کلچر عام ہو چکا ہے، خصوصاً پولیس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بغیر رشوت کام کروانا مشکل امر بن گیا ہے۔ کئی سرکاری عمارتیں مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہیں۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل میلسی کی ابتر صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، بنیادی سہولیات کی بحالی کے لیے خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہر کو مسائل کے گرداب سے نکالا جا سکے۔