November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز )سکھر شہرمیں روزہ افطار کیلئے کھانے پینے کی

IMG-20260222-WA0130

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز )سکھر شہرمیں روزہ افطار کیلئے کھانے پینے کی اشیاءکی خرید و فروخت میں اضافہ، سموسوں، پکوڑوں، کچو ریوں، دہی بھلے،فروٹ چاٹ کی دکانوں پر رش، سکھر پولیس کی جانب سے سحری و افطار کے موقع سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات تفصیلات کے مطابق رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور مہینے رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر شہر میں سحری و افطاری کیلئے کھانے پینے کی اشیاءکی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مرکز سمیت شاپنگ مارکیٹ و سڑکوں پر روزہ افطار کیلئے سموسوں،پکوڑوں، کچوریوں،دہی بھلے،فروٹ چاٹ سمیت مختلف کھانے پینے کی اشیاءکی فروخت بھی عروج پر پہنچ گئی ہے جبکہ جنرل سپر سٹورز سمیت کریانہ کی دکانوں، پاپٹر، سبزیوں، گوشت و دیگر دکانوں پر بھی خریداروں کا رش بڑھنے کیساتھ ساتھ دکاندار بھی روز مرہ کے استعمال کی چیزوں کے منہ مانگے دام وصول کرنے میں مصروف دیکھائی دے رہے ہیں، رمضان المبارک کے ایام میں سکھر پولیس کی جانب سے شہر بھر میں سحری، افطار، نماز تراویح کے وقت سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔