سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز)رمضان المبارک کے ایام میں شہر کی ا ہم
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوز)رمضان المبارک کے ایام میں شہر کی ا ہم شاہراﺅں پر بد ترین ٹریفک جام شہری ٹریفک جام میں پھنسے رہے، مسافر گاڑیوں سمیت عام شہریوں کو تکلیف کا سامنا، شہریوں کا بالا حکام سے نوٹس لیکر ٹریفک جام سے نجات دلانے کاپرزور مطالبہ، تفصیلا ت کے مطابق سکھر شہر میں جاری عرصہ کئی سالوں سے ٹریفک جام کا مسئلہ رمضان المبارک کے آغاز پر بھی ابتک حل نہیں ہوسکا ہے، سکھر شہر کی اہم شاہراو¿ں پر ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بنتا جا رہا ہے، ٹریفک جام کے باعث جہاں مسافر گاڑیوں کو تکلیف اٹھانا پڑ رہی ہے وہی شہریوں کوبھی آمد رفت میں شدید مشکلات درپیش آرہی ہیں، شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مرکز، اہم شاہراو¿ں سمیت سکھر کے مصروف ترین تجارتی مراکز و مارکیٹ میں دکانوں کے باہر رکھے ہوئے سامان کی بدولت اور سڑکوں پر غلط پار ک کی جانیوالی گاڑیوں کی وجہ سے سڑکوں پر صبح اور شام کے اوقات میں گھنٹوں تک ٹریفک جام رہتا ہے، شہر کے مختلف شاہراو¿ں پر ٹریفک اہلکاربھی ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے اور ٹریفک کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام دیکھائی دیتے ہیں اور کئی مقامات پر تو ٹریفک اہلکار تعینات نہیں ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو ٹریفک جام کے مسائل سے گذرنا پڑ رہا ہے،دوسری جانب ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر شہری و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا جبکہ شہر میں ٹریفک جام کے مسائل سے دوچار شہریوں نے بالا حکام سے اپیل کی ہے شہر میں ٹریفک جام کے مسائل کے حل کیلئے موئثر پالیسی بنا کر شہریوں کوٹریفک کے درپش مشکلات سے نجات دلائی جائے۔