November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر اور حلقہ پی

IMG-20260222-WA0105

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر اور حلقہ پی پی 81 کے ٹکٹ ہولڈر ملک اظہر علی اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی کو ضلع خوشاب میں تنظیمی سطح پر مزید مضبوط، منظم اور فعال بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل و ذرائع بھرپور طریقہ سے بروئے کار لا رہے ہیں۔ ان شاءاللہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے اور بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی تنظیم کے ماہانہ اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب میں پارٹی کو نچلی سطح تک منظم کیا جا رہا ہے اور ہر یونین کونسل میں تنظیم سازی کا عمل تیز کیا جائے گا تاکہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لیا جا سکے۔
ملک اظہر علی اعوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حلقہ پی پی 81 کے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے اور نوجوانوں کو پارٹی کا ہراول دستہ بنائیں گے۔
انہوں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وژنری قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور منظم ہو رہی ہے۔
انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور محنت کو شعار بنائیں تاکہ پارٹی کو ضلع خوشاب میں ناقابلِ شکست قوت بنایا جا سکے۔