November 17, 2026

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے میانوالی کا دورہ کیا ۔

IMG-20260222-WA0104

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے میانوالی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے رمضان سہولت بازار اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم نگہبان رمضان دسترخوان کا معائینہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر نے سبزی، فروٹ، آٹا، چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں و معیار کا جائزہ لیا اور شہریوں سے بات چیت کی۔ کمشنر نے کہا کہ سہولت بازار کا مقصد عوام کو اشیاء ضروریہ مناسب نرخوں پر فراہم کرنا ہے اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام اشیاء وافر مقدار میں دستیاب رہیں۔
بعدازاں انہوں نے دسترخوان کے انتظامات بھی چیک کیے۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔