November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ کی ضلع بھر کے

IMG-20260222-WA0103

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ کی ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ، انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان اور عادی مجرمان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ایسے عناصر جو معاشرے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، انہیں فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں اور سپلائی لائن کو ہر صورت توڑیں۔ آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات کا ذکر کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن نے تمام پولیس افسران کو پابند کیا کہ وہ تھانہ کلچر میں تبدیلی لائیں اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی داد رسی اور ان کے مسائل کا فوری حل پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔