November 17, 2026

بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید مذمت۔شمائلہ رانا

IMG-20260222-WA0026

بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید مذمت۔شمائلہ رانا

دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ہے۔رکن قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شمائلہ رانا نے کہا کہ بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں بھی خوارج کی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردانہ سرگرمیاں جاری ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ماہ رمضان کے تقدس کے پامال سے واضح ہے کہ ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شمائلہ رانا نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کو ایک بڑے سانحہ سے بچا لیا گیا، دہشتگردوں کے بنوں شہر میں معصوم شہریوں اور اہلکاروں کا نشانہ بنانے کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے گئے جو قابل تعریف ہے انہوں نے مزید کہا کہ بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے غیر متزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں یاد رہے کہ بنوں میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہو گئے اللہ تبارک و تعالٰی شہداء کے درجات بلند فرمائے۔آمین