November 17, 2026

میلسی ( بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی کے معروف زمیندار میاں مشتاق احمد آرائیں اجبانہ کاٹن فیکٹری

Screenshot_2026-02-21_194242

میلسی ( بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی کے معروف زمیندار میاں مشتاق احمد آرائیں اجبانہ کاٹن فیکٹری والے نے کہا ہے کہ میاں احمد بخش ایک اور باوقار شخصیت کے مالک تھے ۔ اُن کی گفتگو میں ٹھہراؤ، لہجے میں شائستگی اور کردار میں اخلاص کی خوشبو بسی رہتی تھی۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی خدمتِ خلق کے چراغ جلانے میں صرف کی۔ یہ بات میلسی پریس کلب میلسی کے صدر میاں طارق عزیز کے والد میاں احمد بخش کی برسی کے موقع پر میاں ہاؤس میلسی میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
میاں مشتاق احمد نے کہا کہ میاں احمد بخش ضرورت مندوں کے لیے سایۂ شفقت ، نوجوانوں کے لیے مشفق رہنما اور اہلِ محلہ کے لیے اعتماد کا استعارہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ معاشرے کا حسن اور انسانیت کا سرمایہ ہوتے ہیں ۔
اس موقع پر صدر میلسی پریس کلب میلسی میاں طارق عزیز کی طرف سے شرکاء کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس میں سر پرست میلسی پریس کلب میلسی پیر عبد الرازق قریشی ، میاں محمد نسیم ایڈوکیٹ ، معروف زمیندار میاں محمد وسیم
، صدر مرکزی انجمن تاجران میلسی ملک عبد الجبار ملتانی ، صدر پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن عامر سلیم ممرا ، سیکریٹری پراپرٹی جنرل رانا بابر ، ماہر امراض طفل ڈاکٹر گدائے حسین کھچی ، ڈاکٹر میاں یاسر ممتاز آرائیں ، ضلعی کوآرڈینیٹر چوہدری غیور اسلم مجیب ، جنرل سیکرٹری میلسی پریس کلب میلسی شیخ محمد آصف ، چیئرمین احتساب کمیٹی ملک محمد اقبال مدنی ، کریانہ مرچنٹس کے جنرل سیکریٹری حاجی محمد اشرف جنگی ، سینئر صحافی محمد یوسف چوہان ، سید قسور شاہ ، محمد انور شاہد ، عمران خان بلوچ ، صفدر حسین گھلو ، محمد اظہر عزیر ، قاسم ریاض آربی ، ڈاکٹر محمد سعید کھمان ، پیر ریاض قریشی ، پیر عطا اللہ نقشبندی ، پیر تہذیب الحسن نقشبندی ، پیر اخلاق قریشی ، سینئر نائب صدر میلسی پریس کلب میلسی شیخ محمد سعید سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔