November 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف ) میلسی کے اسسٹنٹ کمشنر نے جلہ جیم میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف مؤثر

Screenshot_2026-02-21_194242

میلسی (بیو رو چیف ) میلسی کے اسسٹنٹ کمشنر نے جلہ جیم میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے موقع پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی اور مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ کسی کو بھی عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اس کارروائی پر شہری حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی ہی مہنگائی پر قابو پانے کا مؤثر ذریعہ ہے۔