میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی معاشرے میں پائیدار امن کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے
میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی معاشرے میں پائیدار امن کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ جب قانون نافذ کرنے والے ادارے دیانت داری، پیشہ ورانہ مہارت اور جذب? حب الوطنی کے ساتھ فرائض سرانجام دیتے ہیں تو نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی ممکن ہوتی ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی مستحکم ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل میلسی سعید احمد سیال نے تھانہ صدر میلسی میں موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ صدر رائے فرحت نواز، سب انسپکٹر محمد آصف اور سکیورٹی آفیسر ظفر اقبال نے مربوط حکمت عملی اور جدید تفتیشی تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ ظفر شاہ (سکنہ محلہ ریاض آباد) کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 12 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں، جنہیں قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم واردات کے بعد مسلسل اپنی سکونت تبدیل کرتا رہا اور حاصل پور، وہاڑی اور بہاولپور کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ سب انسپکٹر محمد آصف نے غیر معمولی مہارت، جانفشانی اور پیشہ ورانہ بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جس سے دورانِ تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائیاں جاری رہیں گی۔دریں اثنا، عوامی، سماجی اور تجارتی حلقوں نے سب پولیس تھانہ صدر میلسی کے سب انسپکٹر محمد آصف کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس مؤثر اقدام سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئے گی اور شہری خود کو زیادہ محفوظ محسوس کریں گے۔پریس کانفرنس میں میلسی پریس کلب پیر عبدالرزاق قریشی گروپ کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد آصف، محمد اقبال مدنی، قاری نذیر احمد الہ آبادی، افضل شاہین، قاسم ریاض، شیخ سعید احمد، محمد شعیب، ممتاز سونی،سعید کھمان اور حافظ ارشد نذیر الہ آبادی سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔