“بریکنگ نیوز: سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے نصب کیا گیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو گیا
“بریکنگ نیوز: سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیے نصب کیا گیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو گیا، حکومت نے فائیو جی (5G) اسپیکٹرم کی نیلامی سے قبل فائر وال مستقل طور پر بند کر دی”
سرکاری ذرائع کے مطابق 2024 میں نصب کی گئی فائر وال مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔ فنی اور تکنیکی مسائل کے باعث فائر وال ٹیلی کام انفراسٹرکچر سے ہم آہنگ نہ ہو سکی۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائر وال کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر ہوئی، جس سے لاکھوں فری لانسرز اور ہزاروں کمپنیوں کی ڈیجیٹل سروسز بری طرح متاثر ہوئیں۔
ماہرین نے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے فائر وال بند کرنے کی سفارش کی تھی، تاہم وزارتِ آئی ٹی نے فائر وال کی بندش پر مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔