November 17, 2026

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف سامارو میں رمضان بچت اسٹال کے تیسرے روز کی

IMG-20260221-WA0277

عمرکوٹ رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

سامارو میں رمضان بچت اسٹال کے تیسرے روز کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔اس سلسلے میں نیشنل پریس کلب سامارو کی ٹیم ںچت اسٹال پر پہنچ کر معمولات حاصل کی اس وقت میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رضوان عطاری اور دیگر نے نیشنل پریس کلب سامارو کو بتایا کہ
یہاں آپ پر عوام کو ریلیف دینے کے لیے کھانے کی اشیاء سستے دام میں ملے گا: جیساکہ
100 روپے کلو سستا آٹا 130 روپے کلو سستی چینی سستی چائے پتی 400 روپے کلو معیاری گھی روح افزا کی بوتل 470 روپے تازہ اور سستا فروٹ وقت: شام 3 بجے سے 5 بجے تک رمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے۔ آئیے اس نیک کام میں حصہ دار بنیں اور یہ پیغام ضرورت مندوں تک پہنچائیں۔ انہوں نے مزید کہا اور گزارش کرتے ہوئے کہا کہ صاحبِ حیثیت دوستوں سے گزارش:اس وقت ہمارے پاس آٹے کا اسٹاک بہت کم ہے، جس کی وجہ سے کچھ مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اگر کوئی صاحبِ حیثیت دوست تعاون کرے تو اس بچت اسٹال کو مزید کامیاب بنایا جا سکتا ہے اور مہنگائی سے متاثرہ عوام کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔ آخر میں انہوں نے نیشنل پریس کلب سامارو سے کہاکہ اللہ پاک سب کے روزوں اور عبادات کو قبول فرمائے اور اس نیک کام میں حصہ لینے والے ہر فرد کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ رمضان مبارک