November 17, 2026

پولیس کے پاس سچ اگلوانے کے سو طریقے : 1998 میں حافظ آباد کے قصبہ جلالپور بھٹیاں میں پیش آیا واقعہ

FB_IMG_1771682014595

پولیس کے پاس سچ اگلوانے کے سو طریقے : 1998 میں حافظ آباد کے قصبہ جلالپور بھٹیاں میں پیش آیا واقعہ ۔۔۔ جب سی آئی اے کی تفتیش سے بچنے کے لیے ملزم نے اپنے پیٹ میں بوتل مار لی اور ٹانکے لگوا کر آرام فرمانے لگا تو سی آئی اے کے ایک افسر نے مارپیٹ کے بغیر وہ راز کیسے اگلوایا جو ملزم کسی صورت میں نہیں بتارہا تھا ۔۔۔۔ جلال پور بھٹیاں میں ایک بوڑھی عورت کے ق.ت.ل اور اسکے بیٹے کے زخمی ہونے کی واردات ہوئی ، لواحقین نے واقعہ کو ڈ.کیتی بتایا اور کروڑوں روپے کے زیورات اور نقدی رپورٹ کی جبکہ یہ ایک بالکل غریب اور عام سا کچا گھر تھا ۔۔۔مقامی پولیس کے لیے کروڑوں کی ڈ.کیتی کا واقعہ ناقابل یقین تھا لیکن نہ جانے کیسے بات اخباروں تک پہنچ گئی ، ہواکچھ یوں تھا کہ علاقہ کا ایک مشہور ڈ.کیت اس بوڑھی ماں جی کا بھائی تھا اس نے درجنوں وارداتوں میں لوٹا ہوا کروڑوں کا مال اپنی بہن کو امانت کے طور پر دے رکھا اور کہہ رکھا تھا اس بارے کسی کو نہ بتائے ، پھر بھائی کہیں مفرور ہو گیا تو خاتون نے وہ سارا مال متاع ایک گھڑے میں ڈال کر کچے صحن میں گڑھا کھود کر چھپا رکھا تھا ، یہ عورت اتنی پکی رہی کہ اس نے اپنے بیٹے اور بیٹیوں یا خاوند کو بھی اس راز کا علم نہ ہونے دیا مگر ایک رات کچھ ڈا۔کو اندھیرے میں اس بوڑھی امان کے گھر داخل ہوئے اور اسے جگایا ، انہوں نے خاتون سے پوچھا مال کہاں چھپا رکھا ہے ، اس نے پوچھا کونسا مال ؟ جواب ملا زیورات ڈالر پاکستانی نقدی کا جلدی بتاؤ ورنہ ہم تمہیں مار دیں گے ؟ اس غریب عورت نے قسمیں کھائیں اس دوران اس خاتون کا بیٹا جاگ گیا ڈا۔کوؤں نے اسے پکڑ لیا اور اسکے گلے پر خن۔جر رکھ دیا مگر عورت پھر بھی نہ بولی ، پھر ایک ڈا۔کو نے خن۔جر اس کے بیٹے کے پیٹ میں گھونپ دیا ، بیٹا خون سے لت ۔پت ہوا تو عورت کی ہمت جواب دے گئی اس نے جگہ کی نشاندہی کی اور ڈا۔کؤؤں نے زیورات اور سونے سے بھرا مٹکہ نکال لیا اس دوران عورت گھرسے باہر بھاگی اور گلی میں شور کرنے لگی تو ڈا۔کو اسے گو۔لی مار کر اور مال لے کر بھاگ گئے جبکہ عورت جان بحق ہو گئی ۔۔۔۔ یہ ق۔ت۔ل کی واردات پہلے چند روز تو اندھی واردات بنی رہی پھر لواحقین نے ایک شخص کو نامزد کردیا کیونکہ زخمی نوجوان نے اسے پہچان لیا تھا ، اس نوجوان کو گرفتار کیا گیا تو اس نے زبان کھولنے سے انکار کردیا ۔ ادھر ایک عورت کے ق۔ت۔ل ، نوجوان کے زخمی ہونے اور کروڑوں کی ڈ۔کیتی کا سن کر سی آئی اے بھی اس کیس میں دلچسپی لے رہی تھی ، کیونکہ دیہاتوں کے لوگ اگر تھانے میں کوئی درخواست دیتے ہیں تو اپنی اوقات حیثیت کے مطابق دیتے ہیں جبکہ یہاں ہزاروں لاکھوں نہیں کئی کروڑ کی بات ہورہی تھی ، ایک غریب سے گھر میں کروڑوں روپیہ اور زیورات کہاں سے آگئے ؟ سی آئی اے کی ایک ٹیم گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ کے لیے تھانے پہنچی ملزم کو جب شک ہوا کہ اب اسکی خیر نہیں تو اس نے بچاؤ کے لیے حوالات میں پڑی ایک کوکا کولا کی کانچ کی بوتل کو توڑا اور اپنے پیٹ میں گھونپ دیا ، وہ خون میں لت۔ پت ہوا تو بجائے تفتیش کے پولیس اسے لے کر ہسپتال دوڑی اس ملزم کو کئی ٹانکے لگے اور کئی روز وہ ہپستال میں رہا اور پھر ان ٹانکوں کے ساتھ اسے واپس حوالات میں لایا گیا ، اب مسئلہ یہ تھا کہ اوپر سے دباؤ بھی تھا کیس کو حل کرنے کا اور ادھر ملزم کے ساتھ جسمانی طور پر بھی کچھ نہیں ہو سکتا تھا ، آخر ایک روز سی آئی اے کا ایک منحنی اور کمزور سا تھانیدار تھانے آیا ، ایس ایچ او کو آگاہ کیا کہ میری ڈیوٹی ہے ملزم سے تفتیش کرنے کی ۔۔۔ ملزم میرے حوالے کیا جائے ۔۔۔ ایس ایچ او نے کہا جناب اس کو ٹانگے لگے ہیں ، سی آئی اے افسر بولا مجھے دس منٹ دو میں اسے ہاتھ بھی نہیں لگاؤنگا ۔۔۔ چنانچہ ملزم کوحوالات سے نکال کر اس افسر کے سامنے لایا گیا تو وہ انہیں تھانے میں لگے ڈنکی پمپ کے پاس لے گئے ،ملزم کو قمیض اتارنے کا حکم ملا تو اس نے قمیض اتار دی ، تھانیدار صاحب نے موٹر چلا کر پائپ ہاتھ میں پکڑا اور ملزم سے کچھ فاصلے پر کھڑے ہو گئے وہ پائپ کے سرے پر انگلی رکھ کر پریشر بناتے ، اور تیز دھار پانی کا رخ ملزم کے پیٹ پر مارتے تو ملزم اچھلنے لگتا ۔۔۔ 3 منٹ کی اچھل کود کے بعد ملزم نہ صرف ہانپنے لگا بلکہ ساری بات بتانے پر آمادہ ہو گیا ۔۔۔۔
ملزم نے بیان دیا کہ اس گھر کی ایک خاتون جو اسکے گاؤں میں بیاہی ہے اس کی میرے ساتھ آشنائی ہے ، وہ کئی ماہ سے مجھے اکسا رہی تھی کہ میرے میکے گھر میں کروڑوں کا خزانہ دفن ہے مگر کہاں پر یہ صرف ہماری نانی کو معلوم ہے جو کسی کو بتاتی نہیں ، اگر تم وہ خزانہ نکال لو تو کچھ تم رکھ لینا اور کچھ مجھے دے دینا زندگی آسان ہو جائے گی ۔۔۔۔ اس طرح خاتون کی باتوں میں آکر ملزم اتنا بڑا جرم کر گزرا ۔ ملزم کی نشاندہی پر بعد میں پولیس نے مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا تھا اور کچھ عرصہ بعد اس مال مسروقہ کے اصل مالک میاں جی بھی پولیس کی گرفت میں آگئے تھے ۔۔۔ دونوں ملزمان کچھ عرصہ جیل میں گزار کر آخر کار صلح کے نتیجے میں رہا ہوئے اور پھر جلد خاندانی جھگڑے میں اپنے انجام کو پہنچ گئےتھے ۔۔۔