November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر بشریٰ منصور کا رمضان المبارک کے حوالے سے مختلف سپر

IMG-20260221-WA0263

سکھر (بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر بشریٰ منصور کا رمضان المبارک کے حوالے سے مختلف سپر اسٹور، دکانوں اور ریڑھیوں کا سرپرائز وزٹ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ، مہنگی اشیاءفروخت کرنے پر سپر اسٹور مالکان دکانداروں اور ریڑھی بانوں پر جرمانے عائد جبکہ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ایک ہوٹل پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے ہوٹل بھی موقع پر سیل کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر بشریٰ منصور نے شکارپور روڈ سمیت مختلف علاقوں میں قائم سپر اسٹور اور ریڑھی بانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے سرپرائز وزٹ کیا اس دوران سبزی، فروٹ و دیگر اشیاءکی قیمتیں عوام کو مہنگی فروخت کی جارہی تھی جس پر انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے جبکہ اس دوران انہوں نے رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنیوالے ہوٹلز کا بھی وزٹ کیا جس پر انہوں نے موقع پر ہی کارروائی کی، جرمانہ عائد کیا اور موقع پر ہی روینیو عملے کی مدد سے ہوٹل سیل کردیا ۔