سکھر(بیورورپورٹ)تھانہ بی سیکشن کی حدود میں نجی اسکول میں آگ لگنے کا واقعہ، سکھر پولیس کی
سکھر(بیورورپورٹ)تھانہ بی سیکشن کی حدود میں نجی اسکول میں آگ لگنے کا واقعہ، سکھر پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا،ترجمان سکھر پولیس کے مطابق تھانہ بی سیکشن کی حدود میں واقع ایک نجی اسکول میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہاں موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں نے فوری اور مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا گیا، پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اسکول میں موجود تمام بچوں کو بحفاظت اور بروقت باہر نکال لیا گیا، جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے جواں مردی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شاباش اور سی سی تھرڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔