November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میں ریلوے پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو کی کار چوری

Screenshot_2026-02-20_163307

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میں ریلوے پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو کی کار چوری کا وقوعہ ضلعی انتظامیہ پولیس اوفریلوے کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شیخ محمد انور ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور سکھر ڈویژن کے صدر اختر علی عباسی سیکرٹری عاشق علی شاہ سینئر نائب صدر محمد بخش خاکی آرگنائزر تحسین ارشد کھوکھر نےاپنے مشترکہ بیان میں کہا کے مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سکھر کی کار چوری کی واردات پر شدید مذمت اور غم و غصے کا اظہار ریلوے کالونی سے کار چوری کی واردات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے پریم یونین
شیخ محمد انور صدر پریم یونین نے کہا کہ واقعے کو کئی دن گزر چکے ہیں ایف آئی آر درج نہیں کی گئی
ضلعی پولیس ملزمان کو تحفظ فراہم کر رہی
تاحال نہ تو ملزمان گرفتار کیے جا سکے ہیں اور نہ ہی گاڑی کی ریکوری ممکن بنائی جا سکی ہے۔ یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ اگر ایک مزدور رہنما کی کار محفوظ نہیں تو عام شہری کس قدر غیر محفوظ ہیں اس کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔
پریم یونین یہ واضح کرتی ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی سستی یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ پولیس حکام فوری طور پر جدید ٹیکنالوجی سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کریں اور گاڑی برآمد کریں۔ بصورت دیگر ریلوے پریم یونین قانونی اور جمہوری راستہ اختیار کرتے ہوئے بھرپور احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہوں گی جسکی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ سکھر پر عائد ہوگی