عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی کنری،انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت احترام رمضان
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
کنری،انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت احترام رمضان آرڈیننس غیرموثر،میٹھائی،ہوٹل اورکھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں کاکھلا رہنامعمول بن گیا، گراں فروشوں کی من مانیاں بھی جاری،مذہبی،شہری وسماجی حلقوں میں تشویش کی لہر۔
تفصیلات کے مطابق کنری شہر میں مقامی انتظامیہ احترام رمضان آرڈیننس پرعملدرآمدکرانے اوراشیاء ضروریہ کے مقررکردہ سرکاری نرخوں پرعملدرآمد کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،شہرمیں احترام رمضان آرڈیننس کی دھجیاں بھی بکھیری جارہی ہیں عمرکوٹ بس اڈاہ سمیت شاہی بازاراور شہر میں مختلف مقامات پر ہوٹل، میٹھائی اورکھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں سرعام کھلی رہتی ہیں،جن پر روزہ خورعناصرکی بھرمار رہتی ہے،مالکان کہتے ہیں کہ انہوں نے مقامی انتظامیہ اورپولیس کیساتھ مبینہ طورپرسازبازکے بعددکانیں کھولی ہیں جبکہ گراں فروشی بھی عروج پر ہے،منافع خوروں کی جانب سے پھل،سبزیوں سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی من مانی قیمتوں پرفروخت کرنے کاسلسلہ جاری ہے، شہریوں نے جاری صورتحال کوانتظامیہ کی ملی بھگت قراردیتے ہوئے کہاہے کہ انتظامیہ اگرسنجیدگی کامظاہرہ کرے توماہ مقدس کے دوران غریب عوام کولوٹنے کے سلسلے پرکنٹرول کیاجاسکتاہے،تاہم مذہبی،شہری اورسماجی حلقوں نے گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے بالا حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔