عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی کنری،،محکمہ خوراک کی ہڈدھرمی برقرار،گندم کوٹہ نہ ملنے کیخلاف آٹاچکی مالکان کی ریلی
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی کنری،،محکمہ خوراک کی ہڈدھرمی برقرار،گندم کوٹہ نہ ملنے کیخلاف آٹاچکی مالکان کی ریلی اوراحتجاج،محکمہ خوراک کے آفسران کرپشن کے الزامات نوٹس لینے کامطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کا کوٹہ جاری نہ کرنے کے خلاف آٹاچکی ایسوسی ایشن کنری کی جانب سے صدرحاجی منیراحمدآرائیں اور درجنوں آٹاچکی مالکان نے اللہ والا چوک سے ریلی نکالی اورپریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیاسے گفتگوکے دوران محکمہ خوراک کے آفسران پرکرپشن کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ انکوماہ فروری کاکوٹہ تاحال جاری نہیں کیاجارہاہے اورٹال مٹول سے کام لیاجارہاہے،محکمہ خوراک کے آفسران کی جانب سے فی بوری پر 01ہزارروپے بطوررشوت طلب کئے جارہے ہیں کہتے ہیں پیسے دوگے توگندم کاکوٹہ جاری کیاجائیگا بصورت دیگرکوٹہ جاری نہیں کیاجائیگاانہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک کے آفسران دیدہ دلیری کیساتھ رشوت کی رقم دینے کامطالبہ کررہیں،صورتحال کاکوئی نوٹس لینے کیلئے تیار نہیں ہے،سندھ حکومت نے غریب عوام کوریلیف پہنچانے کیلئے سبسڈی دیتے ہوئے گندم سستی کی تھی جسکے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ سکے مفاد پرست وبدعنوان آفسران نے سستی گندم سرکاری گوداموں سے نکال کر مہنگے داموں پر اوپن مارکیٹ میں فروخت کردی ہے اوراب مقامی سطح پر سرکاری گوداموں میں گندم کی ایک بوری بھی دستیاب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں اس وقت 120روپے فی کلوآٹافروخت کیاجارہاہے کوٹہ جاری نہ کیاگیاتورمضان المباک کے دوران نرخوں میں مذید اضافہ متوقع ہے، شہریوں اورسول سوسائٹی کے افراد نے اپنے ردعمل کااظہارکرتے کہاہے کہ آفسران کی بدترین کرپشن کی وجہ سے غریب عوام ایک وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے اورعلاقے میں خودکشیوں کے واقعات معمول بن چکے ہیں،آخری اطلاع تک حلقے کی رکن قومی اسمبلی میڈیم صباء تالپوراورانکے صاحبزادے رکن سندھ اسمبلی نواب تیمورتالپورنے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پیر کے روزتک گندم کاکوٹہ جاری ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے،تاہم آٹاچکی مالکان نے متنبہ کرتے ہوئے کہاپیرکے روزتک گندم کوٹہ جاری نہ کیاگیا تواحتجاج کاسلسلہ جاری رکھاجائیگا۔