سکھر(بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) صہیب امین
سکھر(بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے احکامات پر اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) صہیب امین کی سربراہی میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے رمضان المبارک کے تیسرے روز بھی شہر کے مختلف بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہے گذشتہ روز ڈی آئی بی انچارج کا بھاری نفری کے ہمراہ غریب آباد، گوشت مارکیٹ، بیری چوک، مٹھائی چوک اور آس پاس کے ںازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی،ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے لیے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا گیا، رکاوٹیں دور کی گئیں اور متعلقہ افراد کو سختی سے آخری وارننگ دی گئی، اس سلسلے میں ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنا سکھر پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔