November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)رمضان المبارک برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ، شہر بھر میں مخیر حضرات کے تعاون سے

IMG-20260221-WA0258

سکھر(بیورورپورٹ)رمضان المبارک برکتیں سمیٹنے کا مہینہ ، شہر بھر میں مخیر حضرات کے تعاون سے اجتماعی افطاری کاسلسلہ جاری، مساجد ،شاہراؤں ،اسپتالوں کے باہر افطاری کا خصوصی اہتمام، تفصیلات کے مطابق رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں شہریوں، سماجی فلاحی تنظیموں سمیت مخیر حضرات کی جانب سے شہر کی مساجد اور اسپتالوں کے باہر اور شاہراﺅں پر اجتماعی افطاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے رمضان المبارک کے موقع پر بڑی تعداد میں صاحب حثیت لوگ نمازیوں کو مساجد، مریضوں، تیماداروں کو اسپتالوں و شہریوں کو اجتماعی افطاری سمیت سحری میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور مسافروں، نادار اور مسحق افراد کو ان افطار پروگراموں میں خصوصی طور پر شامل کیا جاتا ہے جس کا مقصد روزہ رکھانے اور روزہ کھلوانے کا ثواب حاصل کرنا ہے اور بیشتر افراد اپنا فدیہ مساجد اور سماجی حلقوں کی ان تنظیموں کے حوالے کردیتے ہیں جو عملی طور پر اجتماعی سحر و افطار کے دستر خوان سجاتے ہیں،بعض دینی و فلاحی تنظیموں نے بھی مخیر حضرات سے عطیات کی اپیلوں والے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کرنے شروع کردیئے ہیں تا کہ ان کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔