November 28, 2026

لاہور: سگے بیٹے کو ق۔ت۔ل کرکے کاروباری مخالفین کو پھنسانے کی کوشش کرنے والا سنگدل باپ بھائی سمیت گرفتار

FB_IMG_1771677116506

لاہور: سگے بیٹے کو ق۔ت۔ل کرکے کاروباری مخالفین کو پھنسانے کی کوشش کرنے والا سنگدل باپ بھائی سمیت گرفتار ۔۔۔اصل حقائق سامنے آگئے : کاہنہ میں 17 فروری کی صبح 7 بجے پولیس کو ایک بچے کی لا۔ش ملی جسے گردن پر چھری یا چاقو پھیر کر مارا گیا تھا ۔ پولیس نے لا۔ش قبضے میں لے کر پوسٹ ۔مارٹم کروانے کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دی۔اس کے بعد تلاش ورثا کا ایک پیغام سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں ڈال دیا گیا۔ ٹھیک ساڑھے تین گھنٹے کے بعد ساڑھے گیارہ بجے چوہنگ کے علاقے سے ایک کال موصول ہوئی جس میں فون کرنے والے شخص نے پولیس بتایا کہ ’میرا پانچ سال کا بچہ جس کا نام اذان ہے وہ کل سے غائب ہے۔اسی دوران پولیس کو پوسٹ۔ مارٹم رپورٹ بھی موصول ہوگئی۔ رپورٹ بتا رہی تھی کہ بچے کو لا۔ش ملنے سے قریباً 12 گھنٹے قبل ق۔ت۔ل کیا گیا تھا، ایس ایچ او عظیم انور کے مطابق ’پولیس بچے کے باپ سے زیادہ متحرک تھی۔ہم جتنی تندہی سے تفتیش کر رہے تھے اس کے مقابلے میں والد کا رویہ مختلف تھا.ایک تو پولیس کو کال کرنے کے تھوڑی دیر بعد اُس کا نمبر بند ہو گیا۔ پھر پولیس اُس کے گھر گئی تو اُس کی اہلیہ نے بتایا کہ وہ تو بچے کو ڈھونڈنے کے لیے پھر رہے ہیں، اُن کے موبائل کی بیٹری ختم ہو گئی ہو گی۔ والد کا رویہ جس میں فون کا بند ہونا، پولیس کے پاس جانے کے بجائے غائب ہو جاناعجیب تھا ان کا کہنا ہے کہ ’ہم تو اسے اس لیے ڈھونڈ رہے تھے تاکہ قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔ جب بچے کے والد کا فون آن ہوا تو بھی وہ پولیس کی کال نہیں لے رہا تھا جس پر ہمیں شک ہوا سی سی ٹی وی فوٹیجز سے یہ واضح ہو گیا تھا کہ بچہ ایک روز قبل ان کے ساتھ ہی تھاپولیس کے مطابق اعظم چوہنگ کا رہائشی ہے اس کے سات بچے ہیں اوراس نے دو شادیاں کیں۔ اس کی پہلی اہلیہ فوت ہو چکی ہے جس سے اذان تھا ۔اعظم خود بڑے پیمانے پر کباڑ کا کام کرتے ہیں۔ ایس ایچ او عظیم انور نے بتایا کہ ’ملزم کا ھجرہ شاہ مقیم کی ایک پارٹی کے ساتھ کاروباری لین دین کا مسئلہ چل رہا تھا جس میں ملزم نے اڑھائی کروڑ روپے ادا کرنا تھےاس معاملے کو حل کرنے کے لیے اعظم نے اپنے بھائی ندیم کے ساتھ مل کر اپنے ہی بیٹے کو ق۔ت۔ل کر کے اغ۔وا کرنے اور اسکا الزام مخالف کاروباری پارٹی پر لگانے کا منصوبہ بنایا تھاایس ایچ او کے مطابق ’اس منصوبے میں ہر چیز ملزمان نے چُھپا رکھی تھی لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ پولیس کس انداز سے کیس کی تفتیش کرے گی۔ جب پولیس نے پوری طاقت سے معاملہ کھنگالنا شروع کیا تو یہ دونوں غائب ہو گئے۔ ان کا اصل منصوبہ یہ تھا کہ پہلے بچے کے اغ۔وا کا پرچہ درج ہو گا جو کہ نامعلوم افراد کے خلاف ہو گاعظیم انور نے مزید بتایا کہ ’ان کا منصوبہ یہ تھا کہ اس کیس میں مخالف پارٹی کو نامزد کیا جائے گا جو لین دین کے تنازعے پر مبینہ طور پر انہیں پریشرائز کر رہی تھی۔ لا۔ش ملنے اور ق۔ت۔ل کی دفعات شامل ہونے کے بعد دوسری پارٹی کسی ڈیل پر آجاتی لیکن سب کچھ اُن کی منصوبہ بندی کے برعکس ہوا۔ اور قا۔تل بے نقاب ہو گئے… اللہ جانے اپنے باپ کے ہاتھوں ق.ت.ل ہونے والا ننھا اذان مرتے وقت کیا سوچ رہا ہو گا ۔۔۔۔۔