انسپکٹر دوست محمد کی شامت آگئی ۔۔
انسپکٹر دوست محمد کی شامت آگئی ۔۔
پولیس سسٹم کی اصلاح ۔۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات پر عملدرآمد شروع ۔۔ دو روز قبل کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان کو ایک شہری نے شکایت کی کہ انسپکٹر دوست محمد نے انکے بھائی کو پکڑا اس سے موبائل اور نقدی چھین کر اسے حوالات میں بند کررکھا ہے جبکہ اسکے بھائی کا نہ تو کوئی مجرمانہ ریکارڈ ہے اور نہ وہ کسی کیس میں مطلوب تھا ، ڈی پی او محمد عیسیٰ خان نے اسی وقت انسپکٹر کو طلب کیا ، انسپکٹر پیش ہوا تو اسکی وضاحت سے ڈی پی او صاحب مطمئن نہ ہوئے انہوں نے فوری طور پر انسپکٹر کے رہائشی کوارٹر کی تلاشی لینے کا فیصلہ کیا ، محمد عیسیٰ خان اسی وقت کھلی کچہری میں وقفہ دے کر انسپکٹر دوست محمد کو ساتھ لیے اسکے کوارٹر پر پہنچے ، اپنے عملے سے کوارٹر کی تلاشی لینے کو کہا تو الماری سے موبائل اور نقدی جو کہ زیر حراست شخص کی شناخت ہوئی برآمد کر لی گئی ، اب شک و شبہ کی کوئی گنجائش نہ تھی اور نہ ہی انسپکٹر کوئی وضاحت پیش کرسکا ، محمد عیسیٰ خان ڈی پی او قصور نے فوری طور پر انسپکٹر دوست محمد کے خلاف پرچہ دینے کا حکم جاری کیا اور انسپکٹر کو اسی کے تھانے کی حوالات میں بند کردیا گیا جبکہ شہری کو اس کا مال واپس کرکے اس سے معذرت کرکے رہائی دے دی گئی ۔۔۔۔۔شہری سے بدتمیزی اور بدعنوانی سمیت دیگر الزامات کے تحت انسپکٹر کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔۔۔