November 17, 2026

رانا بشارت علی خان کی سالگرہ دنیا بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

IMG-20260221-WA0256

رانا بشارت علی خان کی سالگرہ دنیا بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

عالمی شخصیات اور گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کا ٹیلیفونک پر مبارکباد۔

جنیوا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسانی حقوق کے ممتاز عالمی رہنما رانا بشارت علی خان کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ عالمی سطح کی اہم شخصیات نے ٹیلیفون کے ذریعے انہیں مبارکباد پیش کی۔مبارکباد دینے والوں میں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد بن فیصل آل سعود، ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان، ترکی کے وزیر انصاف یلماظ تونچ، نائجیریا کے اٹارنی جنرل و وزیر انصاف لطیف فگبیمی، جنیوا کی میئر کرسٹینا کیتسوس، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے صدر عمر زنبر، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک، بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین، نیپال کے وزیر قانون و انسانی حقوق دھن راج گروُنگ، سری لنکا کے وزیر انصاف ویجیداسا راجاپکشے، سری لنکا ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین نمل جی پنچی ہیوا، فلپائن کمیشن برائے انسانی حقوق کے چیئرمین رچرڈ پالپل لاتوق اور منیلا کی میئر ہنی لاکونا شامل ہیں۔رانا بشارت علی خان کی سالگرہ ہر سال بیس فروری کو منائی جاتی ہے۔ اس سال بھی دنیا بھر میں سینکڑوں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔تقاریب پاکستان، سری لنکا، نیپال، فلپائن، امریکہ، کینیڈا، بھارت، یوگنڈا، روس، جرمنی، اٹلی، فرانس اور سوئزرلینڈ سمیت مختلف ممالک میں منعقد ہوئیں۔پاکستان کے بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان، ساہیوال اور رحیم یار خان میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے کارکنان نے مستحق افراد میں خوراک تقسیم کی، افطاری کا اہتمام کیا، غریب خاندانوں میں امداد پہنچائی، فلسطین کے مہاجر کیمپوں میں امدادی سامان فراہم کیا، شام میں ضرورت مند افراد کی مدد کی جبکہ برما کے مہاجرین کے لیے بنگلہ دیش کے کیمپوں میں انسانی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ایک عالمی سطح کی انسانی خدمت کی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں مظلوم اور محروم افراد کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کے لیے سرگرم عمل ہے۔رانا بشارت علی خان عالمی سطح پر انسانی وقار، انصاف اور امن کے فروغ کے لیے اپنی خدمات کے باعث ایک نمایاں انسانی حقوق رہنما کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔