October 7, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال

IMG-20260221-WA0232

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کیمپس ٹو کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی، میل و فی میل وارڈز، گائنی وارڈ اور ٹراما سنٹر سمیت مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات و طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایوننگ ڈیوٹی ڈاکٹرز نے بریفنگ دی جبکہ ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی حاضری بھی چیک کی گئی۔کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فری میڈیسن ویژن پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو معیاری اور بروقت علاج کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اور مزید بہتری کے احکامات جاری کیے گئے۔