33

*سابق کرکٹرز پر بیانات دینے کے بجائے اپنی کارکردگی سے تنقید کا جواب دو، آفریدی کا شاداب کو مشورہ*

*سابق کرکٹرز پر بیانات دینے کے بجائے اپنی کارکردگی سے تنقید کا جواب دو، آفریدی کا شاداب کو مشورہ*

کراچی: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی آل راؤنڈر شاداب خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سابق کرکٹرز پر بیانات دینے کے بجائے اپنی کارکردگی سے تنقید کا جواب دیں۔

یہ مشورہ اس وقت سامنے آیا جب شاداب خان نے بھارت سے شکست کے بعد ہونے والی تنقید پر سابق کھلاڑیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘انہوں نے وہ نہیں کیا جو ہم نے کیا، ہم نے ورلڈکپ میں بھارت کو ہراہا ہے’۔

ایک مقامی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا دفاع کرنے میں حق بجانب ہیں، تاہم 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد ٹیم عزت اور دباؤ کو سنبھالنے میں ناکام رہی۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ شاداب بالکل درست کہہ رہا ہے۔ ہم ورلڈکپ میں بھارت کو نہیں ہرا سکے، انہوں نے ہرایا، انہیں عزت ملی، لیکن وہ اس عزت کو سنبھال نہ سکے۔

سابق کپتان نے کہا کہ عزت کو نہ سنبھالنے کا مطلب یہ ہے کہ 2021 کے بعد ٹیم اندرونی مسائل، انفرادی دباؤ اور اجتماعی طور پر ٹیم کے معاملات کو درست طریقے سے نہیں سنبھال سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں