September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی نائب صدر ،نامور قلمکارہ، مصنفہ، ادیبہ

IMG-20260220-WA0238
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی نائب صدر ،نامور قلمکارہ، مصنفہ، ادیبہ اور کالم نگار ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔ عوامی ،سماجی ، تعلیمی ، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار۔ ممتاز ادیبہ ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ نے حرمین شریفین میں حاضری دے کر عبادات ادا کیں اور ملکی سلامتی، استحکام اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و یگانگت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کا شمار علمی و ادبی حلقوں کی ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ طویل عرصے سے ادب، تحقیق اور سماجی موضوعات پر قلم اٹھا رہی ہیں اور ان کے مضامین و کالم مختلف قومی و بین الاقوامی جرائد میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔ بطور نائب صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز، وہ عالمی سطح پر ادبی روابط کے فروغ میں بھی سرگرم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کی بارایسوسی ایشن سرگودھا کی وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کےلیے بھی گرانقدر خدمات ہیں۔
عمرہ کی ادائیگی کے موقع پر انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین میں حاضری ہر مسلمان کی دلی آرزو ہوتی ہے اور یہ سعادت ان کے لیے باعثِ شکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روحانی سفر نے ان کی زندگی اور فکر کو مزید تقویت بخشی ہے۔ دریں اثناء ممبر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز راجہ نورالہی عاطف ، سئنیر صحافیوں جی حسنین ، مہر محمد حنین اور دیگر صحافیوں سمیت ،ادبی، تعلیمی، سماجی اور قانونی حلقوں کی جانب سے ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0