September 2, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

میرپورخاص (شاھدمیمن) شہر میں انکرچمنٹ، ٹریفک جام اور منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں سندھ

Screenshot_2026-02-20_163307
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

میرپورخاص (شاھدمیمن) شہر میں انکرچمنٹ، ٹریفک جام اور منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈی آئی جی سے ملاقات، ڈی آئی جی نے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی تفصیلات کے مطابق شہر میں بڑھتی ہوئی انکرچمنٹ، شدید ٹریفک جام اور منشیات کی فروخت کی روک تھام کے لئے سندھ ہائیکورٹ بار کے وفد نے صدر شوکت راہموں کے قیادت میں ڈی آئی جی کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ سے ملاقات کی جس کے بعد ڈی آئی جی نے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن شوکت راہمون نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص شہر کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے جہاں سڑکوں پر انکرچمنٹ کی وجہ سے ٹریفک مکمل طور پر جام ہو جاتا ہے اور عوام کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے بتایا کہ منشیات کا کاروبار بھی کھلے عام جاری ہے جو نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تُلا ہوا ہے شوکت راہموں نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی نے ایک ہفتے کی مہلت مانگی ہے جس دوران تمام مسائل کا حل نکالنا ہو گا ورنہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کو متنبہ کیا کہ وہ فوری طور پر انکرچمنٹ ہٹانے، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور منشیات فروشوں کے خلاف فوری کارروائی کریں ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اولین ترجیح ہونی چاہئے اور اس حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی نے یقین دلایا ہے کہ ایک ہفتے میں تمام مسائل حل کر دیئے جائیں گے اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائینگی جوکہ انکرچمنٹ ہٹانے، ٹریفک انتظام اور منشیات کی روک تھام پر کام کریں گی صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن شوکت راہموں نے کہا کہ بار کے تمام میمبرز ڈی آئی جی کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اب شہر میں بہتری آئے گی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0